Surah As Saffat Ayat 95 (37:95)
Those who set the Ranks · Juz 23 · Makki
قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَ 95
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariفرمایا: کیا تم ان کی عبادت کرتے ہوجنہیں خود تراشتے ہو؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرمایا کیا اپنے ہاتھ کے تراشوں کو پوجتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{قال: فرمایا۔}اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کچھ گفتگو کے بعد حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے کافروں سے فرمایا: کیا تم ان بتوں کی عبادت کرتے ہوجنہیں تم خود اپنے ہاتھوں سے تراشتے ہو حالانکہ تمہیں اور تمہارے اعمال کو اللہ تعالی نے پیدا کیا ہے اور جوخالق ہے وہی در حقیقت عبادت کے لائق ہے جبکہ مخلوق کسی طرح بھی عبادت کی مستحق نہیں۔( روح البیان الصافات تحت الایۃ: ۹۵-۹۶ ۷ / ۴۷۱)