Surah Sad Ayat 15 (38:15)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
وَ مَا یَنْظُرُ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاوریہ ایک چیخ کا ہی انتظار کررہے ہیں جسے کوئی پھیرنے والا نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ راہ نہیں دیکھتے مگر ایک چیخ کی جسے کوئی پھیر نہیں سکتا۔
Tafseer (Urdu)
{و ما ینظر هؤلآء الا صیحة واحدة: اوریہ ایک چیخ کا ہی انتظار کررہے ہیں ۔} اس سے پہلی ایات میں اللہ تعالی نے سابقہ امتوں کے عذابات کا ذکر فرمایا اور یہاں سے کفار قریش کے عذاب کا ذکر فرما رہا ہےچنانچہ اس ایت میں ارشاد فرمایا کہ سابقہ ہلاک شدہ امتوں کی طرح کفر و تکذیب میں مبتلا کفارقریش قیامت کے پہلے نفخہ کی چیخ کا ہی انتظار کر رہے ہیں جو ان کے عذاب کی مقررہ مدت ہے اور وہ چیخ ایسی ہے جسے کوئی پھیر نہیں سکتا۔( ابو سعود ص تحت الایۃ : ۱۵ ۴ / ۴۳۱ خازن ص تحت الایۃ : ۱۵ ۴ / ۳۲ مدارک ص تحت الایۃ: ۱۵ ص۱۰۱۶ ملتقطا)