Surah Sad Ayat 25 (38:25)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَؕ-وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ہم نے اسے یہ معاف فرمادیا اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ہم نے اسے یہ معاف فرمادیا اور بے شک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فغفرنا له ذلك: تو ہم نے اسے یہ معاف فرما دیا۔} یاد رہے کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ و السلام کا مقام و مرتبہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں انتہائی بلند ہے اسی وجہ سے بہت سے وہ کا م جو دوسرے لوگوں کے لئے تو روا ہوتے ہیں لیکن انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی شان اور ان کے مقام و مرتبے کے لائق نہیں ہوتے اسی لئے جب ان سے کوئی خلاف شان کام واقع ہوتا ہے تو اللہ تعالی اپنی بارگاہ کے ان مقبول بندوں کی تربیت فرما دیتا ہے اور یہ بھی اللہ تعالی کی بارگاہ میں انتہاء درجے کی عاجزی و انکساری کرتے ہیں اور یہ اللہ تعالی اور ا س کے مقبول بندوں کا معاملہ ہے وہ جیسے چاہے اپنے مقبول بندوں کی تربیت فرمائے اور یہ جیسے چاہیں اللہ تعالی کی بارگاہ میں عاجزی و انکساری کا اظہار کریں عام لوگوں کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ان کے خلاف شان کاموں اور ان پر کئے گئے عجز و انکسار کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف زبان طعن دراز کریں اور ان کی عصمت پر اعتراضات کرنا شروع کر دیں یہ ایمان کے لئے زہر قاتل سے بھی زیادہ خطرناک ہے اس سے تمام مسلمانوں کو بچنا چاہئے ۔