Surah Sad Ayat 3 (38:3)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کردیں تو وہ پکارنے لگے حالانکہ بھاگنے کا وقت نہ تھا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپائیں تو اب وہ پکاریں اور چھوٹنے کا وقت نہ تھا۔
Tafseer (Urdu)
{كم اهلكنا من قبلهم من قرن: ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کردیں ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اسی تکبر اور انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی مخالفت کے باعث ہم نے آپ کی قوم سے پہلے کتنی امتیں ہلاک کردیں اور جب ان پر عذاب نازل ہونے کا وقت ایا تو انہوں نے فریاد کی اور توبہ و استغفار کرنے لگے تاکہ اس عذاب سے نجات پا جائیں حالانکہ اس وقت بھاگنے اور عذاب سے نجات پانے کا وقت نہ تھا اور اس وقت ان کی فریاد بیکار تھی کیونکہ وہ وقت مایوس ہوجانے کا تھا لیکن کفار مکہ نے ان کے حال سے عبرت حاصل نہ کی۔( جلالین ص تحت الایۃ: ۳ ص۳۸۰ روح البیان ص تحت الایۃ: ۳ ۸ / ۳ ملتقطا)