Surah Sad Ayat 4 (38:4)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ٘-وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌﭕ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور انہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں سے ایک ڈر سنانے والا (رسول) تشریف لایااور کافروں نے کہا: یہ جادوگرہے، بڑا جھوٹا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور انہیں اس کا اچنبا ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا اور کافر بولے یہ جادوگر ہے بڑا جھوٹا۔
Tafseer (Urdu)
{و عجبوا: اور انہیں تعجب ہوا۔} یعنی کفار مکہ کو اس بات پر تعجب ہوا کہ محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ظاہری خلقت باطنی اخلاقنسب اور شکل و صورت میں تو ہم جیسے انسان ہیں پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے صرف وہ رسالت جیسے بلند منصب کے حق دار ٹھہریں اور جب کفارتاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی عظمت و شان دیکھ کر حیران رہ گئے تو اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو (معاذ اللہ) جادوگر اور جھوٹا کہنے لگے ۔( روح البیان ص تحت الایۃ: ۴ ۸ / ۴)