Surah Sad Ayat 40 (38:40)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان له عندنا: اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ۔} اس سے پہلی ایات میں وہ نعمتیں بیان کی گئیں جو حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کو دنیا میں عطا کی گئیں اور اس ایت میں اپ علیہ الصلوۃ والسلام پر اخرت میں کی جانے والی نعمتوں کا ذکر ہے چنانچہ ارشا د فرمایا کہ دنیا میں اس عظیم سلطنت کے ساتھ ساتھ حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے اخرت میں بھی ہماری بارگاہ میں قرب اور اچھا ٹھکانا ہے اور وہ ٹھکانہ جنت ہے۔(خازن ص تحت الایۃ: ۴۰ ۴ / ۴۲-۴۳ روح البیان ص تحت الایۃ: ۴۰ ۸ / ۳۹ ملتقطا) اس سے معلوم ہوا کہ انبیاءکرام علیہم الصلوۃ والسلام بارگاہ الہی میں بڑی عزت ووجاہت والے ہوتے ہیں ۔