Surah Sad Ayat 43 (38:43)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے اپنی رحمت کرنے اور عقلمندوں کی نصیحت کے لئے اسے اس کے گھر والے اور ان کے برابر اور عطا فرمادئیے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے اسے اس کے گھر والے اور ان کے برابر اور عطا فرمادئیے اپنی رحمت کرنے اور عقل مندوں کی نصیحت کو۔
Tafseer (Urdu)
{و وهبنا له اهله: اور ہم نے اسے اس کے گھر والے عطا فرمادئیے۔} حضرت حسن اور حضرت قتادہ رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی جو اولاد مرچکی تھی اللہ تعالی نے اس کو دوبارہ زندہ کیا اور اپنے فضل و رحمت سے اتنے ہی اور عطا فرمائے۔( تفسیرطبری ص تحت الایۃ: ۴۳ ۱۰ / ۵۹۰ ملخصا) {و ذكرى لاولی الالباب: اور عقلمندوں کی نصیحت کے لئے۔} یعنی ہم نے حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کو ازمائش میں مبتلاء کیا تو انہوں نے صبر کیاپھر ہم نے ان کی ازمائش ختم فرما دی اور ان کی تکلیفیں دور کر دیں تو انہوں نے شکر کیا اس میں عقلمندوں کے لئے نصیحت ہے۔( خازن ص تحت الایۃ: ۴۳ ۴ / ۴۳) کہ وہ مصیبت انے پر واویلا کرنے کی بجائے صبر کریں اور مصیبت سے خلاصی پانے کے بعد اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کریں ۔