Surah Sad Ayat 42 (38:42)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
اُرْكُضْ بِرِجْلِكَۚ-هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (ہم نے فرمایا:) زمین پر اپنا پاؤں مارو۔یہ نہانے اور پینے کیلئے پانی کا ٹھنڈا چشمہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم نے فرمایا زمین پر اپنا پاؤں مار یہ ہے ٹھنڈا چشمہ نہانے اور پینے کو۔
Tafseer (Urdu)
{اركض برجلك: ہم نے فرمایا: زمین پر اپنا پاؤں مارو۔} اللہ تعالی نے حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا قبول فرمائی اور ان کی طرف وحی فرمائی کہ ’’ زمین پر اپنا پاؤں مارو۔چنانچہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے زمین پرپاؤں مارا تو اس سے میٹھے پانی کا ایک چشمہ ظاہر ہوااور آپ علیہ الصلوۃ والسلام سے کہا گیا کہ یہ نہانے اور پینے کیلئے پانی کا ٹھنڈا چشمہ ہے۔چنانچہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے اس چشمے سے پانی پیا اور غسل کیا تو اللہ تعالی نے اپ علیہ الصلوۃ والسلام کے تمام ظاہری و باطنی مرض اور تکلیفیں دور فرما دیں ۔( تفسیرکبیر ص تحت الایۃ : ۴۲ ۹ / ۳۹۸ خازن ص تحت الایۃ: ۴۲ ۴ / ۴۳ جلالین ص تحت الایۃ: ۴۲ ص۳۸۳ ملتقطا)