Surah Sad Ayat 48 (38:48)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِﭤ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو یاد کرو اورسب بہترین لوگ ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یاد کرو اسمٰعیل اور یسع اور ذُو الکِفْل کو اورسب اچھے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و اذكر اسمعیل و الیسع و ذا الكفل: اور اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو یاد کرو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ حضرت اسماعیل حضرت یسع اورحضرت ذو الکفل علیہم الصلوۃ والسلام کے فضائل اور ان کے صبر کو یاد کریں تاکہ ان کی سیرت سے اپ کوتسلی حاصل ہو۔( خازن ص تحت الایۃ: ۴۸ ۴ / ۴۴ ملخصا) اور ان کی پاک خصلتوں سے لوگ نیکیوں کا ذوق و شوق حاصل کریں اوروہ سب بہترین لوگ ہیں ۔ یاد رہے کہ حضرت یسع علیہ الصلوۃ والسلام بنی اسرائیل کے انبیاء میں سے ہیں انہیں حضرت الیاس علیہ الصلوۃ والسلام نے بنی اسرائیل پر اپنا خلیفہ مقرر کیا اور بعد میں انہیں نبوت سے سرفراز کیا گیا۔ حضرت ذو الکفل علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت میں اختلاف ہے اور صحیح یہ ہے کہ وہ نبی ہیں ۔( روح البیان ص تحت الایۃ: ۴۸ ۸ / ۴۷ صاوی ص تحت الایۃ: ۴۸ ۵ / ۱۷۷۶ ملتقطا)