Surah Sad Ayat 49 (38:49)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
هٰذَا ذِكْرٌؕ-وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍ 49
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ نصیحت ہے اور بیشک پرہیزگاروں کیلئے اچھا ٹھکانہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ نصیحت ہے اور بے شک پرہیزگاروں کا ٹھکانا بھلا۔
Tafseer (Urdu)
{هذا ذكر: یہ نصیحت ہے۔} ایت کے اس حصے کا ایک معنی یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یہ قران جو ہم نے اپ کی طرف نازل کیا اس کے ذریعے ہم نے اپ کو اور اپ کی قوم کو نصیحت کی ہے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ اوپر والی ایات میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی جو سیرت بیان ہوئی یہ ان کا ذکر جمیل ہے جو ہمیشہ ہوتا رہے گا۔(تفسیرطبری ص تحت الایۃ: ۴۹ ۱۰ / ۵۹۵ روح البیان ص تحت الایۃ: ۴۹ ۸ / ۴۸ ملتقطا) {و ان للمتقین لحسن ماب: اور بیشک پرہیزگاروں کیلئے اچھا ٹھکانہ ہے۔} ایت کے اس حصے اور ا س کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ بے شک وہ لوگ جو اللہ تعالی سے ڈرے اور انہوں نے اللہ تعالی کے فرائض کی ادائیگی میں اور اس کی نافرمانی سے بچنے میں اس کا خوف رکھا توان کیلئے اخرت میں اچھا ٹھکانہ ہے اور وہ اچھاٹھکانہ بسنے کے باغات ہیں جب وہ ان باغات کے دروازوں تک پہنچیں گے تو انہیں اپنے لئے کھلا ہو اپائیں گے فرشتے تعظیم وتکریم کے ساتھ ان کا استقبال کریں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو کیونکہ تم نے صبر کیا تو اخر ت کا اچھا انجام کیا ہی خوب ہے۔ ان باغات میں وہ نقش و نگار کئے ہوئے تختوں پرٹیک لگائے ہوں گے۔ان باغوں میں وہ بہت سے پھل میوے اور شراب مانگیں گے۔اور ان کے پاس ایسی بیویاں ہوں گی جو اپنے شوہر کے سوا کسی اور کی طرف نگاہ اٹھا کر نہ دیکھیں گی اور وہ سب عمرمیں برابر ہوں گی ایسے ہی حسن و جوانی میں بھی برابر ہوں گی آپس میں محبت رکھنے والی ہوں گی ایک کودوسرے سے بغض رشک اور حسد نہ ہو گا۔(تفسیرطبری ص تحت الایۃ : ۴۹ ۱۰ / ۵۹۵ روح البیان ص تحت الایۃ : ۴۹-۵۲ ۸ / ۴۸-۴۹ خازن ص تحت الایۃ: ۴۹-۵۲ ۴ / ۴۴ ملتقطا)