Surah Sad Ayat 59 (38:59)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
هٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْۚ-لَا مَرْحَبًۢا بِهِمْؕ-اِنَّهُمْ صَالُوا النَّارِ 59
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان سے کہا جائے گا یہ ایک اور فوج ہے جوتمہارے ساتھ دھنسی جارہی ہے ،انہیں کوئی خوش آمدید نہیں ،بیشک یہ آگ میں داخل ہورہے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان سے کہا جائے گا یہ ایک اور فوج تمہارے ساتھ دھنسی پڑتی ہے جو تمہاری تھی وہ کہیں گے ان کو کھلی جگہ نہ ملو آگ میں تو ان کو جانا ہی ہے وہاں بھی تنگ جگہ میں رہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{هذا فوج مقتحم معكم: یہ ایک اور فوج ہے جوتمہارے ساتھ دھنسی جارہی ہے۔} حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا کہ جب کافروں کے سردار جہنم میں داخل ہوں گے اور ان کے پیچھے پیچھے ان کی پیروی کرنے والے بھی جا رہے ہوں گے تو جہنم کے خازن ان سرداروں سے کہیں گے’’ یہ تمہاری پیروی کرنے والوں کی فوج ہے جو تمہاری طرح تمہارے ساتھ جہنم میں دھنسی جا رہی ہے۔‘‘کافر سردار جہنم کے خازن فرشتوں کو جواب دیتے ہوئے کہیں گے :ان پیروکاروں کو (جہنم میں ) کھلی جگہ نہ ملےبیشک ہماری طرح یہ بھی آگ میں داخل ہورہے ہیں۔(خازن ص تحت الایۃ: ۵۹ ۴ / ۴۴-۴۵ ملخصا)