Surah Sad Ayat 60 (38:60)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْ- لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْؕ-اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْهُ لَنَاۚ-فَبِئْسَ الْقَرَارُ 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔(پیروکار) کہیں گے بلکہ تمہیں کوئی خوش آمدید نہیں ۔تم ہی یہ مصیبت ہمارے آگے لائے ہوتو کیا ہی برا ٹھکانہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتابع بولے بلکہ تمہیں کھلی جگہ نہ ملو یہ مصیبت تم ہمارے آگے لائے تو کیا ہی برا ٹھکانا۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا: وہ کہیں گے۔} یعنی پیروکار اپنے سرداروں سے کہیں گے : بلکہ تمہیں کھلی جگہ نہ ملے۔ تم ہی یہ عذاب ہمارے آگے لائے ہو کیونکہ تم نے پہلے کفر اختیار کیا اور پھرہمیں بھی اس راہ پر چلایا تو جہنم بہت ہی برا ٹھکانہ ہے۔ (خازن ص تحت الایۃ: ۶۰ ۴ / ۴۵) اس سے معلوم ہو اکہ اہل جنت اپس میں اتفاق اور محبت رکھیں گے جبکہ اہل جہنم اپس میں نا اتفاقی کا شکار ہوں گے۔ {قالوا: وہ کہیں گے۔} یعنی پیروی کرنے والے کفار اپنے سرداروں کے متعلق بارگاہ الہی میں عرض کریں گے کہ اے ہمارے رب! عزوجل جو یہ عذاب ہمارے آگے لایا اسے آگ میں ہم سے دگنا عذاب دے کیونکہ وہ کافر بھی ہے اور کافر گر بھی اور ہم صرف کافر ہیں ۔( روح البیان ص تحت الایۃ: ۶۱ ۸ / ۵۲-۵۳ ملخصا)