Surah Sad Ayat 70 (38:70)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
اِنْ یُّوْحٰۤى اِلَیَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ 70
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ میں تو کھلا ڈر سنانے والاہی ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanمجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ میں نہیں مگر روشن ڈر سنانے والا۔
Tafseer (Urdu)
{ان یوحى الی: مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ میری طرف جو غیبی امور کی وحی کی جاتی ہے جن میں عالم بالا کی خبریں بھی شامل ہیں وہ ا س لئے ہے تاکہ میں اللہ تعالی کی طرف سے لوگوں کوکھلا ڈر سناوں ۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ مجھے صرف ا س چیز کا حکم دیا گیا ہے کہ میں عذاب الہی کا کھلا ڈر سنا دوں اورخدا کا پیغام پہنچا دوں اس کے علاوہ اور کسی چیز کا مجھے حکم نہیں دیاگیا۔( ابوسعود ص تحت الایۃ: ۷۰ ۴ / ۴۴۹ مدارک ص تحت الایۃ: ۷۰ ص۱۰۲۷ ملتقطا)