Surah Az Zumar Ayat 11 (39:11)
The Troops · Juz 23 · Makki
قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ : مجھے حکم ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اسی کیلئے دین کو خالص کرتے ہوئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ مجھے حکم ہے کہ اللہ کو پوجوں نرا اس کا بندہ ہوکر۔
Tafseer (Urdu)
{قل انی امرت: تم فرماؤ : مجھے حکم ہے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اپنی قوم کے مشرکین سے فرما دیں کہ اللہ تعالی نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اخلاص کے ساتھ صرف اللہ تعالی کی عبادت کروں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراوں اور مجھے میرے رب عزوجل نے یہ حکم دیا ہے کہ میں سب سے پہلے (اللہ تعالی کے حضور) گردن رکھوں اور عبادت گزاروں اور مخلص لوگوں میں سب سے مقدم اور سبقت لے جانے والا ہوں ۔ اللہ تعالی نے پہلے اخلاص کا حکم دیا جو دل کاعمل ہے پھر اطاعت یعنی اعمال جوارح کا حکم دیا اور چونکہ شرعی احکام رسول سے حاصل ہوتے ہیں وہی ان احکام کو پہنچانے والے ہیں تو وہ ان کے شروع کرنے میں سب سے مقدم اور اول ہوئے۔ اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو یہ حکم دے کرلوگوں کو تنبیہ کی ہے کہ دوسروں پر اس کی پابندی انتہائی ضروری ہے اور دوسروں کی ترغیب کے لئے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو یہ حکم دیا گیا ہے۔(تفسیر طبری الزمر تحت الایۃ : ۱۱-۱۲ ۱۰ / ۶۲۳ خازن الزمر تحت الایۃ : ۱۱-۱۲ ۴ / ۵۱ مدارک الزمر تحت الایۃ: ۱۱-۱۲ ص۱۰۳۳ ملتقطا)