Surah Az Zumar Ayat 43 (39:43)
The Troops · Juz 24 · Makki
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ شُفَعَآءَؕ-قُلْ اَوَ لَوْ كَانُوْا لَا یَمْلِكُوْنَ شَیْــٴًـا وَّ لَا یَعْقِلُوْنَ 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا انہوں نے اللہ کے مقابلے میں کچھ سفارشی بنا رکھے ہیں ؟ تم فرماؤ :کیا اگرچہ وہ کسی چیز کے مالک نہ ہوں اور نہ کچھ سمجھ رکھتے ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا اُنہوں نے اللہ کے مقابل کچھ سفارشی بنا رکھے ہیں تم فرماؤ کیا اگرچہ وہ کسی چیز کے مالک نہ ہوں اور نہ عقل رکھیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ام اتخذوا من دون الله شفعآء: کیا انہوں نے اللہ کے مقابلے میں کچھ سفارشی بنا رکھے ہیں } اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ مشرکین اللہ تعالی کے علاوہ جن باطل معبودوں کی پوجا کرتے ہیں کیا انہوں نے اللہ تعالی کے مقابلے میں انہیں سفارشی بنا رکھا ہے کہ وہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں ان کی حاجات کے وقت شفاعت کریں گے اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان سے فرما دیں کہ کیا تم بتوں کو اپنا سفارشی بناتے ہو اگرچہ وہ تمہارے لئے کسی نفع اور نقصان کے مالک نہ ہوں اگرچہ وہ کسی چیز کی سمجھ بوجھ نہ رکھتے ہوں اگر تم اس وجہ سے بتوں کی پوجا کرتے ہو کہ وہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں تمہاری سفارش کریں گے تو پھر انہیں چھوڑ کر صرف اللہ تعالی کی عبادت کرنا شروع کردو اور صرف اسے ہی اپنامعبود مانو کیونکہ تمام شفاعتوں کا مالک اللہ تعالی ہی ہے اور اس کی بارگاہ میں صرف وہی کسی کی سفارش کر سکے گا جسے اللہ تعالی اجازت دے گا اور اس سے اللہ تعالی راضی ہو گا۔ اسمانوں اور زمینوں میں صرف اللہ تعالی ہی کی سلطنت اور بادشاہت ہے جبکہ تمہارے باطل معبودوں کو ذرہ بھر بھی بادشاہت حاصل نہیں لہذا تم اس کی عبادت کرو جس کی بادشاہت ہے اور جو تمہیں دنیا میں اور مرنے کے بعد اپنی طرف لوٹتے وقت بھی نفع اور نقصان پہنچانے پر قدرت رکھتا ہے کیونکہ مرنے کے بعد تمہیں اسی کی طرف لوٹنا ہے۔( تفسیرطبری الزمر تحت الایۃ: ۴۳-۴۴ ۱۱ / ۱۰ ملخصا)