Surah Az Zumar Ayat 62 (39:62)
The Troops · Juz 24 · Makki
اَللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ٘-وَّ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌ 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ ہر چیز کا خالق ہے اور وہ ہرچیز پر نگہبان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ ہرچیز کا مختار ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الله خالق كل شیء: اللہ ہر چیز کا خالق ہے۔} ارشاد فرمایاکہ اللہ تعالی دنیا اور اخرت میں ہونے والی ہر چیز کا خالق ہے اور وہ ہر چیز میں جیسے چاہے تصرف فرماتا ہے۔( خازن الزمر تحت الایۃ: ۶۲ ۴ / ۶۱ جلالین الزمر تحت الایۃ: ۶۲ ص۳۸۹) حاجات پوری ہونے اور مصائب دور ہونے سے متعلق ایک مفید وظیفہ: جس شخص کو اندھیاسمانی بجلی یا کسی اور چیز سے نقصان پہنچنے کا ڈر ہو یا وہ تنگدستی کا شکار ہو تو اسے چاہئے کہ کثرت سے ’’یا وکیل‘‘ پڑھا کرے اس سے ان شاءاللہ عزوجل حاجتیں پوری ہوں گیمصیبتیں دور ہوں گی اور پڑھنے والے کے لئے رزق اور بھلائی کے دروازے کھلیں گے ۔( روح البیان الزمر تحت الایۃ: ۶۲ ۸ / ۱۳۱ ملخصا)