Surah An Nisa Ayat 134 (4:134)
The Women · Juz 5 · Madani
مَنْ كَانَ یُرِیْدُ ثَوَابَ الدُّنْیَا فَعِنْدَ اللّٰهِ ثَوَابُ الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا 134
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجو دنیا کا انعام چاہتا ہے تو دنیا و آخرت کاانعام اللہ ہی کے پاس ہے اور اللہ ہی سنتا دیکھتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجو دنیا کا انعام چاہے تو اللہ ہی کے پاس دنیا و آخرت دونوں کا انعام ہے اور اللہ سنتا دیکھتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{من كان یرید ثواب الدنیا: جو دنیا کا انعام چاہے۔}اس کا معنی یہ ہے کہ جس کو اپنے عمل سے دنیا مقصود ہوتو وہ دنیا ہی پاسکتا ہے لیکن وہ ثواب آخرت سے محروم رہتا ہے اور جس نے عمل رضائے الہی اور ثواب آخرت کے لئے کیا ہو تو اللہ عزوجل دنیا و آخرت دونوں میں ثواب دینے والا ہے تو جو شخص اللہ عزوجل سے فقط دنیا کا طالب ہو وہ نادان خسیس اور کم ہمت ہے۔ جب اللہ عزوجل کے پاس دنیا و اخرت سب کچھ ہے تو اس سے دنیا و اخرت کی بھلائی مانگو مانگنے والے میں ہمت چاہیے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نہ تو دنیا کو اپنا اصل مقصود بنایا جائے کہ اخرت کو فراموش کر دے اور نہ بالکل ترک دنیا ہی کر دینی چاہیے۔