Surah An Nisa Ayat 156 (4:156)
The Women · Juz 6 · Madani
وَّ بِكُفْرِهِمْ وَ قَوْلِهِمْ عَلٰى مَرْیَمَ بُهْتَانًا عَظِیْمًا 156
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور (ان پر لعنت کی)ان کے کفر اور مریم پر بڑا بہتان لگانے کی وجہ سے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس لئے کہ انہوں نے کفر کیا اور مریم پر بڑا بہتان اٹھایا۔
Tafseer (Urdu)
{و بكفرهم: اور ان کے کفر کی وجہ سے۔} یہودیوں کا پانچواں جرم یہ تھا کہ انہوں نے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ کفر کیا اور ان کا چھٹا جرم یہ تھا کہ انہوں نے حضرت مریم رضی ا للہ تعالی عنہا پر تہمت لگائی۔ اس سے معلوم ہوا کہ پاکدامن عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے اور خصوصا کسی مقدس عورت پر اور مقدس نسبت رکھنے والی پر تہمت لگانا اور بھی زیادہ سنگین ہے۔ اسی لئے حضرت عائشہ رضی ا للہ تعالی عنہا پر تہمت لگانے والوں کی مذمت زیادہ بیان کی گئی۔