Surah An Nisa Ayat 159 (4:159)
The Women · Juz 6 · Madani
وَ اِنْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ اِلَّا لَیُؤْمِنَنَّ بِهٖ قَبْلَ مَوْتِهٖۚ-وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یَكُوْنُ عَلَیْهِمْ شَهِیْدًا 159
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکوئی کتابی ایسا نہیں جو اس کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لے آئے گا اور قیامت کے دن وہ (عیسیٰ) ان پر گواہ ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکوئی کتابی ایسا نہیں جو اس کی موت سے پہلے اس پر ایمان نہ لائے اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہوگا۔
Tafseer (Urdu)
{الا لیؤمنن به: مگر وہ اس پر ایمان لائے گا۔} اس آیت کی تفسیر میں چند اقوال ہیں۔ایک قول یہ ہے کہ یہود ونصاری کو اپنی موت کے وقت جب عذاب کے فرشتے نظر آتے ہیں تو وہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لے آتے ہیں اور اس وقت کا ایمان مقبول و معتبر نہیں۔(قرطبی النساء تحت الایۃ: ۱۵۹ ۳ / ۲۹۸ الجزء الخامس جلالین النساء تحت الایۃ: ۱۵۹ ص۹۱ ملتقطا) لیکن یہ قول ضعیف ہے۔ دوسرا قول یہ ہے کہ آیت کے معنی یہ ہیں کہ ہر کتابی اپنی موت سے پہلے اللہ تعالی یا نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لے آئے گا لیکن موت کے وقت کا ایمان مقبول نہیں اور اس سے کچھ نفع نہ ہوگا۔(بغوی النساء تحت الایۃ: ۱۵۹۱ / ۳۹۷) تیسرا قول یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات سے پہلے ہر یہودی اور عیسائی اور وہ افراد جو غیر خداکی عبادت کرتے ہوں گے حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لے ائیں گے حتی کہ اس وقت ایک ہی دین دین اسلام ہو گا۔ اور یہ اس وقت ہو گا کہ جب اخری زمانے میں اپ علیہ الصلوۃ والسلام اسمان سے زمین پر نزول فرمائیں گے۔ اس وقت حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام شریعت محمدیہ علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کے مطابق حکم کریں گے اور دین محمدی کے اماموں میں سے ایک امام کی حیثیت میں ہوں گے اور عیسائیوں نے ان کے متعلق جو گمان باندھ رکھے ہیں انہیں باطل فرمائیں گے دین محمدی کی اشاعت کریں گے اوراس وقت یہود و نصاری کو یا تو اسلام قبول کرنا ہو گا یا قتل کر ڈالے جائیں گے جزیہ قبول کرنے کا حکم حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے نزول کرنے کے وقت تک ہے۔(بغوی النساء تحت الایۃ: ۱۵۹۱ / ۳۹۷ خازن النساء تحت الایۃ: ۱۵۹ ۱ / ۴۴۸-۴۴۹ صاوی النساء تحت الایۃ: ۱۵۹ ۱ / ۴۵۶ ملتقطا) اس قول سے معلوم ہوا کہ ابھی حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات واقع نہیں ہوئی کیونکہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات سے پہلے سارے اہل کتاب اپ علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لائیں گے۔ حالانکہ ابھی یہودی اپ علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان نہیں لائے ۔یہ بھی معلوم ہوا کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام قریب قیامت زمین پر تشریف لائیں گے۔ نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی اس امد پر سارے یہودی اپ علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لے ائیں گے اس طرح کہ سب اپ علیہ الصلوۃ والسلام کے اللہ عزوجل کا بندہ اور اللہ عزوجل کی طرف سے ایک کلمہ ہونے کا اقرار کر کے مسلمان ہو جائیں گے۔ { یكون علیهم شهیدا:وہ ان پر گواہ ہوں گے۔} یعنی حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام قیامت کے دن یہود یوں پر تو یہ گواہی دیں گے کہ انہوں نے آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی تکذیب کی اور آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے حق میں زبان طعن دراز کی اور نصاری پر یہ گواہی دیں گے کہ انہوں نے آپ علیہ الصلوۃ والسلام کو رب ٹھہرایا اور خدا عزوجل کا شریک جانا جبکہ اہل کتاب میں سے جو لوگ ایمان لے آئیں گے ان کے ایمان کی بھی آپ علیہ الصلوۃ والسلام شہادت دیں گے۔