Surah An Nisa Ayat 158 (4:158)
The Women · Juz 6 · Madani
بَلْ رَّفَعَهُ اللّٰهُ اِلَیْهِؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا 158
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ اللہ نے اسے اپنی طرف اٹھالیا تھا اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلکہ اللہ نے اسے اپنی طرف اٹھالیا اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{بل رفعه الله الیه: بلکہ اللہ نے اسے اپنی طرف اٹھالیا تھا۔} حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے صحیح سلامت آسمان پر اٹھائے جانے کے متعلق بکثرت احادیث وارد ہیں۔ اس کا کچھ بیان سورہ ال عمران کی ایت نمبر 55 کے تحت تفسیر میں گزر چکا ہے۔