Surah An Nisa Ayat 27 (4:27)
The Women · Juz 5 · Madani
وَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْكُمْ- وَ یُرِیْدُ الَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الشَّهَوٰتِ اَنْ تَمِیْلُوْا مَیْلًا عَظِیْمًا 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمانا چاہتا ہے اور جو لوگ اپنی خواہشات کی پیروی کررہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھی راہ سے بہت دور ہوجاؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمانا چاہتا ہے اور جو اپنے مزوں کے پیچھے پڑے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھی راہ سے بہت الگ ہوجاؤ۔
Tafseer (Urdu)
{و یرید الذین یتبعون الشهوت:اور جو لوگ نفسانی خواہشات کی پیروی کررہے ہیں۔} شان نزول: یہود و نصاری اور مجوسی بھائی اور بہن کی بیٹیوں سے نکاح حلال سمجھتے تھے جب اللہ تعالی نے ان سے نکاح کرنے کوحرام فرمایا تو وہ مسلمانوں سے کہنے لگے کہ جس طرح اپ خالہ اور پھوپھی کی بیٹی سے نکاح جائز سمجھتے ہو جبکہ خالہ اور پھوپھی تم پر حرام ہے اسی طرح تم بھائی اور بہن کی بیٹیوں سے بھی نکاح کرو۔ اس پر یہ ایت نازل ہوئی کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم بھی ان کی طرح زنا میں پڑ جاو۔ (مدارک النساء تحت الایۃ: ۲۷ ص۲۲۳ تفسیر کبیر النساء تحت الایۃ: ۲۷ ۴ / ۵۴-۵۵ جلالین النساء تحت الایۃ: ۲۷ ص۷۵ ملتقطا)