Surah An Nisa Ayat 26 (4:26)
The Women · Juz 5 · Madani
یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُبَیِّنَ لَكُمْ وَ یَهْدِیَكُمْ سُنَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ یَتُوْبَ عَلَیْكُمْؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ چاہتا ہے کہ اپنے احکام تمہارے لئے بیان کردے اور تمہیں تم سے پہلے لوگوں کے طریقے بتادے اور تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمائے اور اللہ علم و حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ چاہتا ہے کہ اپنے احکام تمہارے لیے صاف بیان کردے اور تمہیں اگلوں کی روشیں بتاوے اور تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمائے اور اللہ علم و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و یهدیكم سنن الذین من قبلكم:اور تمہیں تم سے پہلے لوگوں کے طریقے بتادے۔} اس سے مراد یہ ہے کہ ما قبل ایات میں تمہارے لئے جو عورتیں حرام یا حلال ہیں بیان ہوئیں یہی عورتیں پچھلی شریعتوں میں بھی اسی طرح حرام و حلال تھیں۔ بعض مفسرین کے نزدیک اس سے مراد یہ ہے کہ تمہارے لئے جس کام میں بہتری ہے اللہ تعالی وہ بیان کر دے جیسا کہ پہلے لوگوں سے بیان کیا تھا۔ (جمل النساء تحت الایۃ: ۲۶ ۲ / ۴۱ خازن النساء تحت الایۃ: ۲۶ ۱ / ۳۶۹ ملتقطا) اس ایت سے یہ معلوم ہوا کہ گزشتہ انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کے جو شرعی احکام قران یا حدیث میں تردید کے بغیر منقول ہوئے وہ ہمارے لئے بھی لائق عمل ہیں اور جوممانعت کے ساتھ نقل ہوئے ان پر ہمیں عمل جائز نہیں۔