Surah An Nisa Ayat 41 (4:41)
The Women · Juz 5 · Madani
فَكَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍۭ بِشَهِیْدٍ وَّ جِئْنَا بِكَ عَلٰى هٰۤؤُلَآءِ شَهِیْدًاﳳ 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو کیسا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور اے حبیب! تمہیں ان سب پر گواہ اور نگہبان بناکر لائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کیسی ہوگی جب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں اور اے محبوب تمہیں ان سب پر گواہ اور نگہبان بناکر لائیں۔
Tafseer (Urdu)
{فكیف اذا جئنا من كل امةۭ بشهید:تو کیسا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں۔} اس ایت میں کفار و منافقین اور یہودو نصاری کے لئے شدید وعیدہے کہ جب قیامت کے دن تمام انبیاءعلیہم الصلوۃ والسلام اپنی امت کے ہر نیک اور بد کے ایمان کفر نفاق اور تمام اچھے برے اعمال کی گواہی دیں گے پھر ان سب پر حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو گواہ بنایا جائے گا تو ان کا انجام کیا ہو گا۔ قیامت کے دن دی جانے والی اس گواہی کی تفصیل سورہ بقرہ کی ایت نمبر143 کے تحت گزر چکی ہے۔