Surah An Nisa Ayat 53 (4:53)
The Women · Juz 5 · Madani
اَمْ لَهُمْ نَصِیْبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَاِذًا لَّا یُؤْتُوْنَ النَّاسَ نَقِیْرًا 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیاان کے لئے سلطنت کا کچھ حصہ ہے؟ ایسا ہو تویہ لوگوں کوتِل برابر بھی کوئی شے نہ دیتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا ملک میں ان کا کچھ حصہ ہے ایسا ہو تو لوگوں کو تِل بھر نہ دیں۔
Tafseer (Urdu)
{ام لهم نصیب من الملك: کیاان کے لئے سلطنت کا کچھ حصہ ہے} یہودی کہتے تھے کہ ہم ملک اور نبوت کے زیادہ حق دار ہیں تو ہم کیسے عربوں کی اتباع کریں اللہ تعالی نے ان کے اس دعوے کو جھٹلادیا کہ ان کا ملک میں کیسے حصہ ہے یعنی کوئی حصہ نہیں ہے اور اگر بالفرض ان کا سلطنت میں کچھ حصہ ہوتا تو ان کا بخل اس درجہ کا ہے کہ یہ لوگوں کوتل برابر بھی کوئی شے نہ دیتے۔