Surah An Nisa Ayat 54 (4:54)
The Women · Juz 5 · Madani
اَمْ یَحْسُدُوْنَ النَّاسَ عَلٰى مَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖۚ-فَقَدْ اٰتَیْنَاۤ اٰلَ اِبْرٰهِیْمَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ اٰتَیْنٰهُمْ مُّلْكًا عَظِیْمًا 54
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ یہ لوگوں سے اس چیز پر حسد کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرمائی ہے پس بیشک ہم نے ابراہیم کی اولاد کو کتاب اور حکمت عطا فرمائی اور انہیں بہت بڑی سلطنت دی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس پر جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا تو ہم نے ابراہیم کی اولاد کو کتاب اور حکمت عطا فرمائی اور انہیں بڑا ملک دیا۔
Tafseer (Urdu)
{ام یحسدون الناس: بلکہ یہ لوگوں سے حسد کرتے ہیں۔} اس ایت میں یہودیوں کے اصل مرض کو بیان فرمایا کہ حقیقت حال یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو جو نبوت عطا فرمائی اور ان کے ساتھ ان کے غلاموں کو جو نصرت غلبہ عزت وغیرہ نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان پر یہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور اہل ایمان سے حسد کرتے ہیں حالانکہ یہودیوں کا یہ فعل سراسر جہالت و حماقت ہے کیونکہ اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد پر فضل فرمایا تھا کہ کسی کو کتاب عطا فرمائی کسی کو نبوت اور کسی کو حکومت اور کسی کو اکٹھی کئی چیزیں جیسے حضرت یوسف حضرت داود اور حضرت سلیمان علیہم الصلوۃ والسلام کو نوازا تو پھرا گر اللہ عزوجل اپنے حبیب امام الانبیاء سیدالمرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو اپنے کرم سے کتاب اور نبوت و رسالت عطا فرماتا ہے تو اے یہودیو! تم اس سے کیوں جلتے اور حسد کرتے ہو