Surah An Nisa Ayat 55 (4:55)
The Women · Juz 5 · Madani
فَمِنْهُمْ مَّنْ اٰمَنَ بِهٖ وَ مِنْهُمْ مَّنْ صَدَّ عَنْهُؕ-وَ كَفٰى بِجَهَنَّمَ سَعِیْرًا 55
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر ان میں کوئی تواس پر ایمان لے آیا اور کسی نے اس سے منہ پھیرا اور عذاب کے لئے جہنم کافی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ان میں کوئی اس پر ایمان لایا اور کسی نے اس سے منہ پھیرا اور دوزخ کافی ہے بھڑکتی آگ ۔
Tafseer (Urdu)
{فمنهم من امن به: پھر ان میں کوئی تواس پر ایمان لے ایا۔} رب کریم عزوجل کا فضل جاری و ساری رہا اس نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے سر پر رسالت کا تاج سجایا کتاب عطا فرمائی اور انہیں عزت و غلبہ سے نوازا۔ پھر کسی کو تو ایمان لانے کی توفیق مل گئی جیسے حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھ والے ایمان لے ائے اور کئی محروم رہے جیسے کعب بن اشرف وغیرہ۔ تو جونبی اخر الزمان صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان نہ لایا اس کیلئے جہنم کی بھڑکتی اگ کافی ہے۔