Surah An Nisa Ayat 79 (4:79)
The Women · Juz 5 · Madani
مَاۤ اَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ٘-وَ مَاۤ اَصَابَكَ مِنْ سَیِّئَةٍ فَمِنْ نَّفْسِكَؕ-وَ اَرْسَلْنٰكَ لِلنَّاسِ رَسُوْلًاؕ-وَ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًا 79
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے سننے والے! تجھے جو بھلائی پہنچتی ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے اور تجھے جو برائی پہنچتی ہے وہ تیری اپنی طرف سے ہے اور اے حبیب! ہم نے تمہیں سب لوگوں کے لئے رسول بنا کربھیجا ہے اور گواہی کے لئے اللہ ہی کافی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے سننے والے تجھے جو بھلائی پہنچے وہ اللہ کی طرف سے ہے اور جو برائی پہنچے وہ تیری اپنی طرف سے ہے اور اے محبوب ہم نے تمہیں سب لوگوں کے لیے رسول بھیجا اور اللہ کافی ہے گواہ ۔
Tafseer (Urdu)
{ما اصابك من حسنة: تجھے جو بھلائی پہنچتی ہے ۔} ارشادفرمایا گیا کہ اے مخاطب! تمہیں جو بھلائی پہنچتی ہے وہ اللہ کریم کا فضل و رحمت ہے اور تجھے جو برائی پہنچتی ہے وہ تیری اپنی وجہ سے ہے کہ تو نے ایسے گناہوں کا ارتکاب کیا کہ تو اس کا مستحق ہوا۔ یہاں بھلائی کی نسبت اللہ عزوجل کی طرف اور برائی کی نسبت بندے کی طرف کی گئی ہے جب کہ اوپر کی ایت میں سب کی نسبت اللہ عزوجل کی طرف ہے خلاصہ یہ ہے کہ بندہ جب موثر حقیقی کی طرف نظر کرے تو ہر چیز کو اسی کی طرف سے جانے اور جب اسباب پر نظر کرے تو برائیوں کو اپنی شامت نفس کے سبب سے سمجھے۔ {و ارسلنك للناس رسولا: اور اے حبیب! ہم نے تمہیں سب لوگوں کے لئے رسول بنا کربھیجا ہے۔} رسول کائنات صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تمام عرب و عجم اور ساری مخلوق کے لئے رسول بنائے گئے اور کل جہان آپ کا امتی کیا گیا۔ یہ سرور عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے جلیل القدر منصب اورعظیم المرتبت قدر و منزلت کا بیان ہے۔ اولین واخرین سارے انسانوں کے اپ نبی ہیں حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام سے لے کر یوم قیامت تک سب انسان اپ کے امتی ہیں اسی لئے تمام نبیوں نے حضورصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی۔