Surah An Nisa Ayat 80 (4:80)
The Women · Juz 5 · Madani
مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰهَۚ-وَ مَنْ تَوَلّٰى فَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًاﭤ 80
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس نے رسول کا حکم مانا بیشک اس نے اللہ کا حکم مانا اور جس نے منہ موڑا تو ہم نے تمہیں انہیں بچانے کے لئے نہیں بھیجا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس نے رسول کا حکم مانا بے شک اس نے اللہ کا حکم مانا اور جس نے منہ پھیرا تو ہم نے تمہیں ان کے بچانے کو نہ بھیجا۔
Tafseer (Urdu)
{من یطع الرسول فقد اطاع الله: جس نے رسول کا حکم مانا بیشک اس نے اللہ کا حکم مانا۔} ایت مبارکہ کا شان نزول کچھ اس طرح ہے کہ سرورکائنات صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا: جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ عزوجل کی اطاعت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی اس نے اللہ عزوجل سے محبت کی اس پر آج کل کے گستاخ بددینوں کی طرح اس زمانہ کے بعض منافقوں نے کہا کہ محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یہ چاہتے ہیں کہ ہم انہیں رب مان لیں جیسے عیسائیوں نے حضرت عیسی بن مریم علیہ الصلوۃ والسلام کو رب ماناہے۔ اس پر اللہ تعالی نے ان کے رد میں یہ آیت نازل فرما کر اپنے نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے کلام کی تصدیق فرما دی کہ بے شک رسول کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے۔(بغوی النساء تحت الایۃ: ۸۰ ۱ / ۳۶۲) تو جس نے ان کی اطاعت سے اعراض کیا تو اس کا وبال اسی پر ہے کیونکہ اللہ تعالی نے انہیں اس لئے نہیں بھیجا کہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بہرصورت انہیں جہنم سے بچائیں بلکہ صرف تبلیغ کیلئے بھیجا ہے۔