Surah Ghafir Ayat 20 (40:20)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
وَ اللّٰهُ یَقْضِیْ بِالْحَقِّؕ-وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَقْضُوْنَ بِشَیْءٍؕ-اِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے، اور اس کے سوا جن کووہ پوجتے ہیں وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کرتے بیشک اللہ ہی سننے والا، دیکھنے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے اور اس کے سوا جن کو پوجتے ہیں وہ کچھ فیصلہ نہیں کرتے بیشک اللہ ہی سُنتا دیکھتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و الله یقضی بالحق: اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے۔} یعنی اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ وہ ہر نیک اور گناہگار کے حق میں عادلانہ اور سچا فیصلہ فرماتا ہے اور جن بتوں کو یہ مشرکین پوجتے ہیں ان کا حال یہ ہے کہ وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کرتے کیونکہ نہ وہ علم رکھتے ہیں نہ قدرت تو ان بتوں کی عبادت کرنا اور انہیں اللہ تعالی کا شریک ٹھہرانا بہت ہی کھلا باطل ہے۔ بے شک اللہ تعالی ہی اپنی مخلوق کے اقوال کو سننے والا اور ان کے افعال اور تمام احوال کو دیکھنے والا ہے۔(روح البیان المومن تحت الایۃ: ۲۰ ۸ / ۱۷۲ خازن حم المومن تحت الایۃ: ۲۰ ۴ / ۶۹ جلالین غافر تحت الایۃ: ۲۰ ص۳۹۲ ملتقطا)