Surah Ghafir Ayat 38 (40:38)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
وَ قَالَ الَّذِیْۤ اٰمَنَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوْنِ اَهْدِكُمْ سَبِیْلَ الرَّشَادِ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ایمان والے نے کہا: اے میری قوم!میرے پیچھے چلو میں تمہیں بھلائی کی راہ بتاؤں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ ایمان والا بولا اے میری قوم میرے پیچھے چلو میں تمہیں بھلائی کی راہ بتاؤں ۔
Tafseer (Urdu)
{و قال الذی امن: اور ایمان والے نے کہا۔} جب مرد مومن نے دیکھا کہ فرعون کوئی معقول جواب نہیں دے سکا تو ا س نے دوبارہ اپنی قوم سے کہا:اے میری قوم ! تم فرعون کی بجائے میری پیروی کرومیں تمہیں بھلائی اورنجات کا راستہ دکھاؤں گا۔ اولیاء کی پیروی میں بھی ہدایت ہے: اس میں اشارہ ہے کہ فرعون اوراس کی قوم جس راستہ پرچل رہی ہے وہ گمراہی کاراستہ ہے اور یہ بھی اشارہ ہے کہ ہدایت انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور اولیاء عظام رحمۃاللہ تعالی علیہم کی پیروی میں رکھی گئی ہے اور جس طرح نبی علیہ السلام اپنے امتی کو ہدایت کا راستہ دکھاتے ہیں اسی طرح نبی علیہ السلام کے تابع رہتے ہوئے اولیاء و صالحین بھی ہدایت کا راستہ دکھاتے ہیں ۔( روح البیان المومن تحت الایۃ: ۳۸ ۸ / ۱۸۵)