Surah Ghafir Ayat 41 (40:41)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
وَ یٰقَوْمِ مَا لِیْۤ اَدْعُوْكُمْ اِلَى النَّجٰوةِ وَ تَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَى النَّارِﭤٜ 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اے میری قوم مجھے کیا ہوا کہ میں تمہیں نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھے دوزخ کی طرف بلارہے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اے میری قوم مجھے کیا ہوا میں تمہیں بلاتا ہوں نجات کی طرف اور تم مجھے بلاتے ہو دوزخ کی طرف۔
Tafseer (Urdu)
{و یقوم: اور اے میری قوم!} اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اپنی قوم کو نصیحت کرتے وقت مرد مومن نے یہ محسوس کیا کہ لوگ میری باتوں پر تعجب کر رہے ہیں اور میری بات ماننے کی بجائے مجھے اپنے باطل دین کی طرف بلانا چاہتے ہیں تو اس نے اپنی قوم کومخاطب کرکے کہا: تم عجیب لوگ ہو کہ میں تمہیں ایمان اور طاعت کی تلقین کر کے جنت کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھے کفر و شرک کی دعوت دے کر جہنم کی طرف بلا رہے ہو ۔تم مجھے اس بات کی طرف بلاتے ہو کہ میں اس اللہ تعالی کا انکار کر دوں جس کا کوئی شریک نہیں اور معبود ہونے میں ایسے کو اس کا شریک کروں جس کے معبود ہونے پر کوئی دلیل ہی نہیں اور میں تمہیں اس اللہ کی طرف بلا رہا ہو ں جو عزت والا ہے اور توبہ کرنے والے کو بہت بخشنے والا ہےتوخود ہی ثابت ہوا کہ تم مجھے جس کی عبادت کی طرف بلا رہے ہو اس کی عبادت کرنا دنیا اور اخرت میں کہیں کام نہ ا ئے گا کیونکہ وہ حقیقی معبود نہیں اور یاد رکھو کہ ہمیں مرنے کے بعد اللہ تعالی کی طرف لوٹ کر جانا ہے اور وہ ہمیں ہمارے اعمال کی جز ادے گا اور یہ بھی یاد رکھو کہ کافر ہی ہمیشہ کے لئے جہنم میں جائیں گے۔(روح البیان المومن تحت الایۃ: ۴۱-۴۳ ۸ / ۱۸۶-۱۸۷ مدارک غافر تحت الایۃ: ۴۱-۴۳ ص۱۰۶۰-۱۰۶۱ ملتقطا)