Surah Ghafir Ayat 77 (40:77)
The Forgiver · Juz 24 · Makki
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّۚ-فَاِمَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ 77
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو تم صبر کرو بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے، تو اگر ہم تمہیں اس (عذاب )کا کچھ حصہ دکھادیں جس کی ہم انہیں وعید سنا رہے ہیں یا تمہیں (پہلے ہی )وفات دیں بہرحال انہیں ہماری ہی طرف پھرنا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو تم صبر کرو بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے تو اگر ہم تمہیں دکھادیں کچھ وہ چیز جس کا اُنھیں وعدہ دیا جاتا ہے یا تمہیں پہلے ہی وفات دیں بہرحال اُنھیں ہماری ہی طرف پھرنا۔
Tafseer (Urdu)
{فاصبر ان وعد الله حق: تو تم صبر کرو بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کفار کے جھگڑوں اور دیگر چیزوں سے اپ کو جو اذیت پہنچی ہے اس پر صبر فرمائیںبیشک اللہ تعالی نے کفار کوعذاب دینے کا جووعدہ فرمایا وہ سچا ہے اور اس عذاب کا کچھ حصہ اگر ہم اپ کی وفات سے پہلے دنیا میں ہی اپ کو دکھا دیں تو وہ اپ ملاحظہ فرمائیں اور اگر ہم انہیں عذاب دینے سے پہلے ہی اپ کو وفات دے د یں تو اپ اخرت میں کافروں کے عذاب کو ضرور دیکھ لیں گے کیونکہ قیامت کے دن انہیں بہر حال ہماری طرف ہی لوٹ کر انا اور شدید عذاب میں گرفتار ہونا ہے۔( روح البیان المومن تحت الایۃ: ۷۷ ۸ / ۲۱۴ جلالین غافر تحت الایۃ: ۷۷ ص۳۹۶ ملتقطا) یاد رہے کہ اللہ تعالی نے دنیا میں بھی کافروں کے عذاب کا کچھ حصہ اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو دکھایا جیسا کہ جنگ بدر کے دن کافر مارے گئے اور مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی۔