Surah Fussilat Ayat 19 (41:19)
Explained in Detail · Juz 24 · Makki
وَ یَوْمَ یُحْشَرُ اَعْدَآءُ اللّٰهِ اِلَى النَّارِ فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جس دن اللہ کے دشمن آگ کی طرف ہانکے جائیں گے تو ان کے پہلوں کو روکا جائے گا حتّٰی کہ بعد والے ان سے آملیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جس دن اللہ کے دشمن آگ کی طرف ہانکے جائیں گے تو ان کے اگلوں کو روکیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و یوم یحشر اعدآء الله الى النار: اور جس دن اللہ کے دشمن آگ کی طرف ہانکے جائیں گے۔} گزشتہ ایات میں کفارکے دنیوی عذاب کابیان ہوا اوراب یہاں سے کفارکا اخروی عذاب بیان کیاجارہاہے چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اپنی قوم کے سامنے اس وقت کا ذکر فرمائیں جب قیامت کے دن پہلے اور بعد والے تمام کافروں کو انتہائی ذلت کے ساتھ ہانک کر جہنم کی طرف لے جایا جائے گا اوران میں سے جو کافر دوزخ کے کنارے پرپہنچ جائیں گے انہیں روک دیا جائے گا یہاں تک کہ پیچھے رہ جانے والے کفاران کے پاس اجائیں اور جب یہ کافر جہنم کے کنارے پہنچ جانے والے کافروں کے پاس پہنچیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں سب اللہ تعالی کے حکم سے بول اٹھیں گے اور انہوں نے ان اعضا سے دنیا میں جوجو عمل کئے ہوں گے وہ سب بتا دیں گے ۔( تفسیرکبیرفصلتتحت الایۃ:۱۹-۲۰ ۹ / ۵۵۵ روح البیان حم السجدۃ تحت الایۃ: ۱۹-۲۰ ۸ / ۲۴۷ مدارک فصلت تحت الایۃ: ۱۹-۲۰ ص۱۰۷۳ ملتقطا)