Surah Ash Shura Ayat 16 (42:16)
The Consultation · Juz 25 · Makki
وَ الَّذِیْنَ یُحَآجُّوْنَ فِی اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا اسْتُجِیْبَ لَهٗ حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ عَلَیْهِمْ غَضَبٌ وَّ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ لوگ جو اللہ کے (دین کے)بارے میں جھگڑتے ہیں اس کے بعد کہ اس (دین) کو قبول کیا جاچکا ہے، ان جھگڑنے والوں کی دلیل ان کے رب کے نزدیک بے بنیاد ہے اور ان پر غضب ہے اور ان کیلئے سخت عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں بعد اس کے کہ مسلمان اس کی دعوت قبول کرچکے اُن کی دلیل محض بے ثبات ہے ان کے رب کے پاس اور اُن پر غضب ہے اور اُن کے لیے سخت عذاب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین یحآجون فی الله: اور وہ لوگ جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں ۔} ان جھگڑنے والوں سے مراد یہودی ہیں وہ چاہتے تھے کہ مسلمانوں کو پھر کفر کی طرف لوٹادیں اس لئے وہ مسلمانوں سے جھگڑاکرتے تھے اور ان سے کہتے تھے کہ ہمارا دین پرانا ہماری کتاب پرانی اور ہمارے نبی پہلے ائے ا س لئے ہم تم سے بہتر ہیں ۔ اللہ تعالی نے ان کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ ان جھگڑنے والوں کی اپنے دین کے حق ہونے پر ہردلیل ان کے رب عزوجل کے نزدیک بے بنیاد ہے اور ان پر ان کے کفر کی وجہ سے اللہ تعالی کا غضب ہے اور ان کے لیے اخرت میں ایسا سخت عذاب ہے جس کی حقیقت انہیں معلوم نہیں ۔( مدارک الشوری تحت الایۃ: ۱۶ ص۱۰۸۵ روح البیان الشوری تحت الایۃ: ۱۶ ۸ / ۳۰۱ ملتقطا)