Surah Ash Shura Ayat 28 (42:28)
The Consultation · Juz 25 · Makki
وَ هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا وَ یَنْشُرُ رَحْمَتَهٗؕ-وَ هُوَ الْوَلِیُّ الْحَمِیْدُ 28
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہی ہے جو لوگوں کے ناامید ہونے کے بعد بارش اتارتا ہے اور اپنی رحمت پھیلاتا ہے اور وہی کام بنانے والا، تعریف کے لائق ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہی ہے کہ مینہ اُتارتا ہے اُن کے نا امید ہونے پر اور اپنی رحمت پھیلاتا ہے اور وہی کام بنانے والا ہے سب خوبیوں سراہا۔
Tafseer (Urdu)
{و هو الذی ینزل الغیث من بعد ما قنطوا: اور وہی ہے جو لوگوں کے ناامید ہونے کے بعد بارش اتارتا ہے۔} یعنی اے لوگو! اللہ وہی ہے جو تمہارے بارش انے سے ناامید ہونے کے بعد اسمان سے بارش نازل فرماکر تمہیں سیراب کرتاہے اور بارش سے نفع دیتا اور قحط دور فرماتا ہےوہی اپنے فضل اور احسان سے تمہارے کام بنانے والا ہے اور تمہیں نعمتیں عطا فرما نے میں تعریف کے لائق ہے اور اس کے فرمانبردار بندے اسی کی تعریف کرتے ہیں ۔(تفسیرطبری الشوری تحت الایۃ: ۲۸ ۱۱ / ۱۴۹ مدارک الشوری تحت الایۃ: ۲۸ ص۱۰۸۸ ملتقطا)