Surah Ash Shura Ayat 41 (42:41)
The Consultation · Juz 25 · Makki
وَ لَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ فَاُولٰٓىٕكَ مَا عَلَیْهِمْ مِّنْ سَبِیْلٍﭤ 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بے شک جس نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا بدلہ لیا ان کی پکڑ کی کوئی راہ نہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بے شک جس نے اپنی مظلو می پر بدلہ لیا اُن پر کچھ مواخذہ کی راہ نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لمن انتصر بعد ظلمه: اور بے شک جس نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا بدلہ لیا۔} یعنی جنہوں نے ظالم کے ظلم کے بعد اس سے اپنی مظلومی کا بدلہ لیا ان پر کوئی سزا نہیں کیونکہ انہوں نے وہ کام کیا ہے جو ان کے لئے جائز تھا۔( روح البیان الشوری تحت الایۃ: ۴۱ ۸ / ۳۳۶) مظلوم کا بدلہ لینا ظلم نہیں: اس ایت سے معلوم ہوا کہ مظلوم کا ظالم سے بدلہ لینا ظلم نہیں اور نہ ہی اس پر سزا ہے لیکن یہ یاد رہے کہ جن ظلموں کی سزا دینے کا اختیار صرف حاکم اسلام کے پاس ہے ان کی سزا کوئی اور از خود نہیں دے سکتا۔ جیسے قاتل سے قصاص لیناوغیرہ۔