Surah Ash Shura Ayat 44 (42:44)
The Consultation · Juz 25 · Makki
وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ وَّلِیٍّ مِّنْۢ بَعْدِهٖؕ-وَ تَرَى الظّٰلِمِیْنَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ یَقُوْلُوْنَ هَلْ اِلٰى مَرَدٍّ مِّنْ سَبِیْلٍ 44
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جسے اللہ گمراہ کرے تواس کے بعد اس کیلئے کوئی مددگار نہیں اور تم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب وہ عذاب دیکھیں گے توکہیں گے: کیا واپس جانے کا کوئی راستہ ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جسے اللہ گمراہ کرے اُس کا کوئی رفیق نہیں اللہ کے مقابل اور تم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب عذاب دیکھیں گے کہیں گے کیا واپس جانے کا کوئی راستہ ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و من یضلل الله: اور جسے اللہ گمراہ کرے۔} یعنی جس کی بد عملیوں کی وجہ سے اللہ تعالی اس میں گمراہی پیدا کر دے تواس کے بعد اللہ تعالی کے مقابلے میں اس کیلئے کوئی مددگار نہیں کہ اسے عذاب سے بچاسکے اور تم قیامت کے دن کفر اور گناہوں کا ارتکاب کر کے اپنی جانوں پر ظلم کرنے والوں کو ا س حال میں دیکھو گے کہ وہ عذاب دیکھ کرکہیں گے: کیا دنیا میں واپس جانے کا کوئی راستہ ہے تاکہ وہاں جا کر ایمان لے آئیں ( روح البیان الشوری تحت الایۃ: ۴۴ ۸ / ۳۳۷-۳۳۸ ملخصا)