Surah Ash Shura Ayat 6 (42:6)
The Consultation · Juz 25 · Makki
وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ اللّٰهُ حَفِیْظٌ عَلَیْهِمْ ﳲ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جنہوں نے اللہ کے سوا (بتوں کو)مددگار بنارکھا ہے اللہ ان پرنگران ہے اور تم ان کے کاموں پر ذمہ دار نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جنہوں نے اللہ کے سوا اور والی بنارکھے ہیں وہ اللہ کی نگاہ میں ہیں اور تم اُن کے ذمہ دار نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین اتخذوا من دونه اولیآء: اور جنہوں نے اللہ کے سوا مددگار بنارکھے ہیں۔} اس ایت میں اللہ تعالی اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہو ئے ارشاد فرماتا ہے کہ’’اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کی قوم کے وہ مشرکین جو اللہ تعالی کی بجائے بتوں کو پوجتے اور انہیں اپنامعبود سمجھتے ہیںان کے تمام اعمال اور افعال اللہ تعالی کے سامنے ہیں وہ قیامت کے دن انہیں ان کابدلہ ضرور دے گا اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کی ذمہ داری بس انہیں ڈرسنانا ہے لہذا اپ سے ان کے افعال کا مواخذہ نہ ہوگا اپ انہیں رسالت کی تبلیغ کریں ان سے حساب لینا ہمارے ذمے ہے۔( تفسیرطبری الشوری تحت الایۃ: ۶ ۱۱ / ۱۲۹ خازن الشوری تحت الایۃ: ۶ ۴ / ۹۱ ملتقطا)