Surah Ash Shura Ayat 5 (42:5)
The Consultation · Juz 25 · Makki
تَكَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَ لِمَنْ فِی الْاَرْضِؕ-اَلَاۤ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariقریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے پھٹ جائیں اور فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور زمین والوں کے لیے معافی مانگتے ہیں۔ سن لو! بیشک اللہ ہی بخشنے والا مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanقریب ہوتا ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے شق ہوجائیں اور فرشتے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے اور زمین والوں کے لیے معافی مانگتے ہیں سن لو بے شک اللہ ہی بخشنے والا مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{تكاد السموت یتفطرن من فوقهن: قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے پھٹ جائیں۔} یعنی اللہ تعالی کی عظمت و ہیبت اور اس کی بلندشان کا یہ عالم ہے کہ ا س کی کبریائی کی ہیبت سے آسمان جیسی عظیم الشان مخلوق اپنے اوپر سے پھٹنے کے قریب ہو جاتی ہے اور فرشتے اپنے رب تعالی کی حمد کے ساتھ ہر اس چیز سے اللہ تعالی کی پاکی بیان کرتے ہیں جو اس کی شان کے لائق نہیں اور وہ زمین والوں کے لیے معافی مانگتے ہیں ۔ یہاں زمین والوں سے مراد اہل ایمان ہیں جیسا کہ ایک اور ایت میں ارشاد باری تعالی ہے: ’’و یستغفرون للذین امنوا‘‘(مومن:۷) ترجمہ کنزالعرفان: اور مسلمانوں کی بخشش مانگتے ہیں ۔ اور ایمان والوں کے لئے معافی مانگنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کافر اس لائق نہیں ہیں کہ فرشتے ان کے لئے استغفار کریں البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ وہ کافروں کے لئے یہ دعا کریں کہ اے اللہ! عزوجل انہیں ایمان کی توفیق دے کر ان کی مغفرت فرما۔(روح البیان الشوری تحت الایۃ: ۵ ۸ / ۲۸۷ خازن الشوری تحت الایۃ: ۵ ۴ / ۹۰ ملتقطا) ایت ’’ و یستغفرون لمن فی الارض‘‘ سے معلوم ہونے و الے مسائل: اس ایت سے 3 مسئلے معلوم ہوئے (1)… فرشتوں کی شفاعت برحق ہے ۔ (2)… فرشتوں کو اس شفاعت کا اذن مل چکا ہے اور اج بھی وہ مسلمانوں کی شفاعت کررہے ہیں جب فرشتے شفاعت کر رہے ہیں تو پھر حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی شفاعت میں کیسے تامل ہوسکتاہے ۔ (3)… جب اللہ تعالی کسی کو کچھ دینا چاہتا ہے تو مقبول بندوں کی دعا سے بھی دیتا ہے جیساکہ اس ایت سے واضح ہوا کہ اللہ تعالی مسلمانوں کو بخشنا چاہتا ہے تو فرشتوں سے کہہ دیا ہے کہ ان کے لئے بخشش مانگا کرو۔