Surah Ash Shura Ayat 4 (42:4)
The Consultation · Juz 25 · Makki
لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، اور وہی بلندی والا، عظمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور وہی بلندی و عظمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{له: اسی کا ہے۔} یعنی زمین و اسمان میں موجود تمام چیزوں کا خالق مالک اور انہیں جاننے والا صرف اللہ تعالی ہے اس کی شان بھی بلند ہے اور اس کی ملکیت قدرت اور حکمت بھی عظیم ہے۔ یاد رہے کہ حقیقی عظمت صرف اللہ تعالی کی ہے اور اس کے اپنے محبوب بندوں کو جو عظمت حاصل ہے یہ اللہ تعالی کی عطا سے ہے۔( روح البیان الشوری تحت الایۃ: ۴ ۸ / ۲۸۷)