Surah Az Zukhruf Ayat 1 (43:1)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
حٰمٓ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariحم۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanحم۔
Tafseer (Urdu)
{و الكتب المبین: روشن کتاب کی قسم۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ روشن کتاب قرآن پاک کی قسم جس نے ہدایت اور گمراہی کی راہیں جدا جدا اور واضح کردیں اور امت کی تمام شرعی ضروریات کو بیان فرما دیا۔ ہم نے اس قرآن کو عربی زبان میں اتاراتا کہ اے عرب والو! تم اس کے معانی اور احکام کو سمجھ سکو۔( خازن الزخرف تحت الایۃ: ۲-۳ ۴ / ۱۰۱) عربی زبان کی فضیلت: یادرہے کہ قران پاک کے سوا کوئی اسمانی کتاب عربی زبان میں نہ ائی کیونکہ عرب میں حضرت اسماعیل علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے علاوہ اور کوئی نبی تشریف نہ لائےاس سے معلوم ہوا کہ عربی زبان تمام زبانوں سے اشرف ہے کہ اس زبان میں قران پاک ایاحضور پرنور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی زبان عربی تھیمرنے کے بعد سب کی زبان عربی ہو جاتی ہے عربی میں ہی قبراور قیامت کا حساب ہو گا اور اہل جنت کی زبان عربی ہو گی۔