Surah Az Zukhruf Ayat 63 (43:63)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ لَمَّا جَآءَ عِیْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُمْ بِالْحِكْمَةِ وَ لِاُبَیِّنَ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِیْ تَخْتَلِفُوْنَ فِیْهِۚ-فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ 63
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب عیسیٰ روشن نشانیاں لایا تواس نے فرمایا: میں تمہارے پاس حکمت لے کر آیاہوں اور میں اس لئے (آیا ہوں ) تاکہ میں تم سے بعض وہ باتیں بیان کردوں جن میں تم اختلاف رکھتے ہو تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب عیسیٰ روشن نشانیاں لایا اس نے فرمایا میں تمہارے پاس حکمت لے کر آیا اور اس لیے میں تم سے بیان کردوں بعض وہ باتیں جن میں تم اختلاف رکھتے ہو تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔
Tafseer (Urdu)
{و لما جآء عیسى بالبینت: اور جب عیسی روشن نشانیاں لایا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام معجزات لے کر ائے تو انہوں نے فرمایا: ’’میں تمہارے پاس نبوت اور انجیل کے احکام لے کر ایا ہوں تاکہ تم ان احکام پر عمل کرو اور میں اس لئے ایا ہوں تاکہ میں تم سے توریت کے احکام میں سے وہ تمام باتیں بیان کردوں جن میں تم اختلاف رکھتے ہولہذا تم میری مخالفت کرنے میں اللہ تعالی سے ڈرو اور میں اللہ تعالی کی طرف سے جو احکام تمہیں پہنچا رہا ہوں ان میں میرا حکم مانو کیونکہ میری اطاعت حق کی اطاعت ہے۔ بیشک اللہ تعالی میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے تو تم صرف اسی کی عبادت کرو اورا س کی وحدانیت کا اقرار کرو یہ سیدھا راستہ ہے کہ اس پر چلنے والا گمراہ نہیں ہو سکتا۔(جلالین الزخرف تحت الایۃ : ۶۳ - ۶۴ ص۴۰۹ روح البیان الزخرف تحت الایۃ: ۶۳-۶۴ ۸ / ۳۸۵-۳۸۶ ملتقطا)