Surah Az Zukhruf Ayat 84 (43:84)
The Ornaments of Gold · Juz 25 · Makki
وَ هُوَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ اِلٰهٌ وَّ فِی الْاَرْضِ اِلٰهٌؕ-وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ 84
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہی آسمان والوں کامعبود ہے اور زمین والوں کامعبود ہے اور وہی حکمت والا، علم والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہی آسمان والوں کا خدا اور زمین والوں کا خدا اور وہی حکمت و علم والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و هو الذی فی السمآء اله: اور وہی آسمان والوں کامعبود ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ وہی ہے جو آسمان والوں کامعبود ہے اور زمین والوں کامعبود ہےاس کے علاوہ اور کوئی چیز معبود ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی لہذا جو اسمان اور زمین والوں کا معبود ہے تم صرف اسی کی عبادت کرو اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراووہ اپنی مخلوق کے معاملات کا انتظام فرمانے میں حکمت والا ہے اور ان کی ضروریات سے با خبر ہے۔( تفسیرطبری الزخرف تحت الایۃ: ۸۴ ۱۱ / ۲۱۷-۲۱۸)