Surah Ad Dukhan Ayat 4 (44:4)
The Smoke · Juz 25 · Makki
فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس رات میں ہر حکمت والا کام بانٹ دیا جاتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام۔
Tafseer (Urdu)
{فیها یفرق: اس رات میں بانٹ دیا جاتا ہے۔}اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اس برکت والی رات میں سال بھر میں ہونے والاہر حکمت والا کام جیسے رزقزندگیموت اور دیگر احکام ان فرشتوں کے درمیان بانٹ دئیے جاتے ہیں جو انہیں سرا نجام دیتے ہیں اور یہ تقسیم ہمارے حکم سے ہوتی ہے۔ بیشک ہم ہی سید المرسلین محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور ان سے پہلے انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کو بھیجنے والے ہیں ۔( جلالین الدخان تحت الایۃ: ۴-۵ ص۴۱۰ روح البیان الدخان تحت الایۃ: ۴-۵ ۸ / ۴۰۴ ملتقطا) یاد رہے کہ کئی احادیث میں بیان ہوا ہے کہ15شعبان کی رات لوگوں کے امور کا فیصلہ کر دیا جاتا ہے جیسا کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ’’ کیا تم جانتی ہو اس رات یعنی پندرہویں شعبان میں کیا ہےمیں نے عرض کی : یا رسول اللہ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اس میں کیا ہےارشاد فرمایا’’ اس رات میں اس سال پیدا ہونے والے تمام بچے لکھ دیئے جاتے ہیں اور اس سال مرنے والے سارے انسان لکھ دیئے جاتے ہیں اور اس رات میں ان کے اعمال اٹھائے جاتے ہیں اور ان کے رزق اتارے جاتے ہیں۔‘‘( مشکوۃ المصابیح کتاب الصلاۃ باب قیام شہر رمضان الفصل الثالث ۱ / ۲۵۴ الحدیث: ۱۳۰۵) ان احادیث اور ا س ایت میں مطابقت یہ ہے کہ فیصلہ 15شعبان کی رات ہوتا ہے اور شب قدر میں وہ فیصلہ ان فرشتوں کے حوالے کر دیا جاتا ہے جنہوں نے اس فیصلے کے مطابق عمل کرناہوتا ہے جیساکہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں’’لوگوں کے امور کا فیصلہ نصف شعبان کی رات کر دیا جاتا ہے اور شب قدر میں یہ فیصلہ ان فرشتوں کے سپرد کر دیا جاتا ہے جو ان امور کو سرانجام دیں گے ۔‘‘(بغوی الدخان تحت الایۃ: ۴ ۴ / ۱۳۳)