Surah 44
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
حٰمٓۚۛ (1)
حم۔
وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ (2)
اس روشن کتاب کی قسم۔
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ(3)
بیشک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا، بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں۔
فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ (4)
اس رات میں ہر حکمت والا کام بانٹ دیا جاتا ہے۔
اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَاؕ-اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَۚ (5)
ہمارے پاس کے حکم سے ،بیشک ہم ہی بھیجنے والے ہیں ۔
رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَؕ-اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُۙ (6)
تمہارے رب کی طرف سے رحمت ہے، بیشک وہی سننے والا، جاننے والا ہے۔
رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَاۘ-اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ(7)
وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا،اگر تم یقین رکھنے والے ہو۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُؕ-رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ(8)
اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے ،وہ تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب ہے۔
بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ(9)
بلکہ وہ کافر شک میں پڑے کھیل رہے ہیں۔
فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍۙ (10)
تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا۔
یَّغْشَى النَّاسَؕ-هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ(11)
جولوگوں کو ڈھانپ لے گا۔یہ ایک دردناک عذاب ہے ۔
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ(12)
۔ (اس دن کہیں گے) اے ہمارے رب!ہم سے عذاب دور کردے، ہم ایمان لاتے ہیں ۔
اَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌۙ (13)
ان کیلئے نصیحت ماننا کہاں ہوگا؟ حالانکہ ان کے پاس صاف بیان فرمانے والا رسول تشریف لاچکا۔
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌﭥ(14)
پھر وہ اس سے منہ پھیر گئے اور کہنے لگے:یہ تو سکھایا ہواایک دیوانہ ہے۔
اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآىٕدُوْنَﭥ(15)
ہم کچھ دنوں کیلئے عذاب دور کرنے والے ہیں ۔ بیشک تم پھر لَوٹنے والے ہو۔
یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰىۚ-اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ(16)
اس دن کو یاد کروجب ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے۔بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں ۔
وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ (17)
اور بیشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو جانچا اور ان کے پاس ایک معزز رسول تشریف لایا۔
اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِؕ-اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ (18)
۔ (اور کہا)کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کردو۔بیشک میں تمہارے لیے امانت والا رسول ہوں ۔
وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِۚ-اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۚ (19)
اور یہ کہ اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو۔بیشک میں تمہارے پاس روشن دلیل لاتا ہوں ۔
وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ٘ (20)
اور میں نے اس بات سے اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لی کہ تم مجھے سنگسار کرو۔
وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ(21)
اور اگر تم مجھ پر یقین نہ کرو تو مجھ سے الگ ہوجاؤ ۔
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَٝ (22)
تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں ۔
فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَۙ (23)
تو(ہم نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر نکل جاؤ،ضرور تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔
وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًاؕ-اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ(24)
اور دریا کو جگہ جگہ سے کھلا ہواچھوڑ دو بیشک وہ لشکر غرق کر دیا جائے گا۔
كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ (25)
وہ کتنے باغ اور چشمے چھوڑ گئے ۔
وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ (26)
او رکھیت اور عمدہ مکانات۔
وَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَۙ (27)
اور نعمتیں جن میں وہ عیش کرنے والے تھے۔
كَذٰلِكَ- وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ(28)
ہم نے یونہی کیا اور ان چیزوں کا دوسری قوم کو وارث بنادیا۔
فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ۠ (29)
تو ان پر آسمان اور زمین نہ روئے اور انہیں مہلت نہ دی گئی۔
وَ لَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِۙ (30)
اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو رسوا کن عذاب سے نجات بخشی۔
مِنْ فِرْعَوْنَؕ-اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ(31)
فرعون سے، بیشک وہ متکبر، حد سے بڑھنے والوں میں سے تھا۔
وَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ (32)
اور بیشک ہم نے انہیں جانتے ہوئے اس زمانے والوں پر چن لیا۔
وَ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ(33)
اورہم نے انہیں وہ نشانیاں عطا فرمائیں جن میں واضح انعام تھا۔
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَۙ (34)
بیشک یہ (کفارِ مکہ)ضرورکہتے ہیں ۔
اِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ(35)
بیشک موت تو صرف ہماری پہلی موت ہی ہے اور ہم اٹھائے نہ جائیں گے۔
فَاْتُوْا بِاٰبَآىٕنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(36)
اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو لے آؤ۔
اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍۙ-وَّ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ-اَهْلَكْنٰهُمْ٘-اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ(37)
کیا وہ بہتر ہیں یا تبع (نامی بادشاہ)کی قوم اور ان سے پہلے والے لوگ؟ ہم نے انہیں ہلاک کردیا بیشک وہ مجرم لوگ تھے۔
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ(38)
اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو کھیل کے طور پرنہیں بنایا۔
مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ(39)
ہم نے انہیں حق کے ساتھ ہی بنایالیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ۔
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ (40)
بیشک فیصلے کا دن ان سب کا مقرر کیا ہوا وقت ہے۔
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَیْــٴًـا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَۙ (41)
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گااور نہ ان کی مددکی جائے گی۔
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ (42)
مگر جس پر اللہ مہربانی فرمائے ،بیشک وہی عزت والا، مہربان ہے۔
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِۙ (43)
بیشک زقوم کادرخت۔
طَعَامُ الْاَثِیْمِ ﳝ (44)
گناہگار کی خوراک ہے۔
كَالْمُهْلِۚۛ-یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِۙ (45)
گلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹوں میں جوش مارتا ہوگا ۔
كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ(46)
جیسا کھولتا ہواپانی جوش مارتا ہے۔
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ (47)
اسے پکڑوپھر سختی کے ساتھ اسے بھڑکتی آگ کے درمیان کی طرف گھسیٹتے لے جاؤ۔
ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِﭤ(48)
پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے پانی کا عذاب ڈالو ۔
ذُقْ ﳐ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ(49)
چکھ۔ تو تَوبڑا عزت والا، کرم والا ہے۔
اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ(50)
بیشک یہ وہ ہے جس میں تم شک کرتے تھے۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍۙ (51)
بیشک ڈر والے امن والی جگہ میں ہوں گے۔
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍﳐ(52)
باغوں اور چشموں میں ۔
یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَﳐ(53)
باریک اور موٹے ریشم کے لباس پہنیں گے،ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔
كَذٰلِكَ- وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍﭤ(54)
یونہی ہوگا اور نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والی عورتوں سے ہم نے ان کا نکاح کردیا۔
یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَۙ (55)
وہ جنت میں بے خوف ہوکرہر قسم کا پھل میوہ مانگیں گے۔
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰىۚ-وَ وَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِۙ (56)
اس میں پہلی موت کے سوا پھر موت کا ذائقہ نہ چکھیں گے اور اللہ نے انہیں آگ کے عذاب سے بچالیا۔
فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَؕ-ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(57)
تمہارے رب کے فضل سے، یہی بڑی کامیابی ہے۔
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ(58)
تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کردیاتا کہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔
فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ۠ (59)
تو تم انتظار کرو، بیشک وہ بھی انتظار کررہے ہیں ۔

