Surah Ad Dukhan Ayat 32 (44:32)
The Smoke · Juz 25 · Makki
وَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ 32
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے انہیں جانتے ہوئے اس زمانے والوں پر چن لیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے اُنہیں دانستہ چن لیا اس زمانہ والوں سے۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد اخترنهم على علم: اور بیشک ہم نے انہیں جانتے ہوئے چن لیا۔} ارشاد فرمایا کہ(بنی اسرائیل پر ہم نے ایک احسان یہ کیا کہ) ہم نے اپنے علم کی بنا پر بنی اسرائیل کو اس زمانے میں تمام جہان والوں پر چن لیا۔( مدارک الدخان تحت الایۃ: ۳۲ ص۱۱۱۲) یاد رہے کہ اس ایت سے یہ لازم نہیں اتا کہ بنی اسرائیل حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت سے بھی افضل ہیں کیونکہ بنی اسرائیل کا افضل ہونااپنے زمانے کے اعتبار سے ہے۔ {و اتینهم من الایت: اورہم نے انہیں نشانیاں عطا فرمائیں ۔} ارشاد فرمایا کہ (بنی اسرائیل پر ہم نے ایک احسان یہ کیا کہ) ہم نے انہیں وہ نشانیاں عطا فرمائیں جن میں واضح انعام تھا جیسے ان کے لئے دریا میں خشک راستے بنائے بادل کو سائبان کیا من و سلوی اتارا اوراس کے علاوہ اور نعمتیں دیں ۔( خازن الدخان تحت الایۃ: ۳۳ ۴ / ۱۱۵)