Surah Ad Dukhan Ayat 47 (44:47)
The Smoke · Juz 25 · Makki
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِ 47
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاسے پکڑوپھر سختی کے ساتھ اسے بھڑکتی آگ کے درمیان کی طرف گھسیٹتے لے جاؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاسے پکڑو ٹھیک بھڑکتی آگ کی طرف بزور گھسیٹتے لے جاؤ۔
Tafseer (Urdu)
{خذوه: اسے پکڑو۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ(حساب و کتاب کے بعد) جہنم کے فرشتوں کو حکم دیا جائے گا کہ اس گناہگار کو پکڑو پھر سختی کے ساتھ اسے بھڑکتی آگ کے درمیان کی طرف گھسیٹتے ہوئے لے جاؤ پھر اس کے سر کے اوپر کھولتا ہوا پانی ڈالو تاکہ اس کی شدت سے اسے عذاب پہنچے۔ (جلالین الدخان تحت الایۃ: ۴۷-۴۸ ص۴۱۲ مدارک الدخان تحت الایۃ: ۴۷-۴۸ ص۱۱۱۴ ملتقطا) نوٹ:جہنم کے کھولتے ہوئے پانی کی کیفیت کے بارے میں جاننے کے لئے سورہ حج کی ایت نمبر19اور 20کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔