Surah Ad Dukhan Ayat 51 (44:51)
The Smoke · Juz 25 · Makki
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ڈر والے امن والی جگہ میں ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ڈر والے امان کی جگہ میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ان المتقین: بیشک ڈرنے والے۔} اس سے پہلی ایات میں کفار کے لئے وعید کا بیان ہوا اور یہاں سے پرہیز گاروں کے ساتھ کئے گئے وعدہ کا بیان ہورہا ہے۔ اس ایت اور اس کے بعد والی چھ ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک کفر اور گناہ کرنے میں اللہ تعالی سے ڈرنے والے ایسی جگہ میں ہوں گے جہاں انہیں افات سے امن نصیب ہوگا اور انہیں اس امن والی جگہ کے چھوٹ جانے کا کوئی خوف نہ ہوگابلکہ یقین ہوگا کہ وہ وہیں رہیں گےوہ اس جگہ ہوں گے جہاں باغ اور بہنے والے چشمے ہوں گے وہاں وہ باریک اور موٹے ریشم کے لباس پہنیں گے اور وہ اپنی مجلسوں میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ا س طرح ہوں گے کہ کسی کی پشت کسی کی طرف نہ ہو گی۔جنتی اسی طرح ہمیشہ دل پسند نعمتوں میں رہیں گے اور نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والی خوبصورت عورتوں سے ہم ان کی شادی کریں گے۔وہ جنت میں اس طرح بے خوف ہو کر اپنے جنتی خادموں کو میوے حاضر کرنے کا حکم دیں گے کہ انہیں کسی قسم کا اندیشہ ہی نہ ہوگا نہ میوے کم ہونے کا نہ ختم ہوجانے کا نہ نقصان پہنچانے کا نہ اور کوئی اندیشہ ہو گا۔وہ دنیا میں واقع ہونے والی پہلی موت کے سوا جنت میں پھر موت کا ذائقہ نہ چکھیں گے اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اللہ تعالی نے اپ کے رب کے فضل سے انہیں آگ کے عذاب سے بچالیا اوراس سے نجات عطا فرمائی یہی بڑی کامیابی ہے۔( روح البیان الدخانتحت الایۃ: ۵۱-۵۷ ۸ / ۴۲۸-۴۳۱ جلالین الدخان تحت الایۃ: ۵۱-۵۷ ص۴۱۲ مدارک الدخان تحت الایۃ: ۵۱-۵۷ ص۱۱۱۴-۱۱۱۵ ملتقطا)