Surah Ad Dukhan Ayat 6 (44:6)
The Smoke · Juz 25 · Makki
رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَؕ-اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتمہارے رب کی طرف سے رحمت ہے، بیشک وہی سننے والا، جاننے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتمہارے رب کی طرف سے رحمت بیشک وہی سنتاجانتاہے۔
Tafseer (Urdu)
{رحمة من ربك: تمہارے رب کی طرف سے رحمت۔ } اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قران کا اترنا اوررسولوں کی تشریف اوری تمہارے اس رب عزوجل کی طرف سے بندوں پر رحمت ہے جو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے بیشک وہی ان کی باتوں کوسننے والا اور ان کے کاموں اور احوال کو جاننے والا ہے۔اے کفار مکہ !اگر تمہیں اس بات کا یقین ہو کہ اللہ تعالی ہی آسمان وز مین کا رب ہے تو اس بات پر بھی یقین کرلو کہ محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اللہ تعالی کے رسول ہیں۔(مدارک الدخان تحت الایۃ: ۶-۷ ص۱۱۱۰ جلالین الدخان تحت الایۃ: ۶-۷ ص۴۱۱ ملتقطا)