Surah Ad Dukhan Ayat 40 (44:40)
The Smoke · Juz 25 · Makki
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک فیصلے کا دن ان سب کا مقرر کیا ہوا وقت ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک فیصلہ کا دن ان سب کی میعاد ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان یوم الفصل: بیشک فیصلے کا دن۔} یعنی قیامت کا دن جس میں اللہ تبارک وتعالی اپنے بندوں میں فیصلہ فرمائے گا وہ ان سب کا اللہ تعالی کی بارگاہ میں حاضری کیلئے مقرر کیا ہوا وقت ہے اور ا س دن اللہ تعالی اگلوں پچھلوں سب کو ان کے اعمال کی جزا دے گا۔( خازن الدخان تحت الایۃ: ۴۰ ۴ / ۱۱۶ مدارک الدخان تحت الایۃ: ۴۰ ص۱۱۱۳ ملتقطا) {یوم لا یغنی مولى عن مولى شیــٴـا: جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا۔ } اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کا دن ایسا ہے کہ اس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور رشتے داری اور محبت نفع نہ دے گی اور نہ ان کافروں کی مددکی جائے گی البتہ مومنین اللہ تعالی کے اذن سے ایک دوسرے کی شفاعت کریں گے ۔بے شک وہی اللہ عزوجل عزت والا اور اپنے دشمنوں سے انتقام لینے میں غلبے والا ہے اور اپنے دوستوں یعنی ایمان والوں پر مہربان ہے ۔( خازن الدخان تحت الایۃ: ۴۱-۴۲ ۴ / ۱۱۶ جمل الدخان تحت الایۃ: ۴۱-۴۲ ۷ / ۱۳۰ ملتقطا)